اوورسیز پاکستانیوں کیلئے ڈیجیٹل بینکنگ

0
156

اسلام آباد (پاکستان نیوز) حکومت نے ملکی تاریخ میں پہلی مرتبہ بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت دینے کا فیصلہ کر لیا جس کے تحت وہ ملک میں براہ راست بینکنگ پیمنٹس اور سرمایہ کاری کر سکیں گے۔ اس حوالے سے روشن ڈیجیٹل اکاﺅنٹس منصوبہ کو حتمی شکل دے اورسٹیٹ بینک سمیت تمام کمرشل بینکوں اور سٹیک ہولڈرز سے مشاورت مکمل کر لی گئی۔ وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے اوورسیز زلفی بخاری کا کہنا ہے کہ پاکستانی کمیونٹی کو سرمایہ کاری کا شاندار موقع فراہم کر رہے ہیں۔ ڈیجیٹل بینکنگ کی سہولت اوورسز پاکستانیوں کا دیرینہ مطالبہ تھا۔ وزیراعظم عمران خان کے وڑن کے مطابق منصوبہ ڈیزائن کیا گیا ہے ، اوورسیز کمیونٹی کو ملکی ترقی میں اہم سٹیک ہولڈرز بنانا چاہتے ہیں۔ بتایا گیا ہے کہ منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی وطن واپس آئے بغیر مقامی یا فارن کرنسی میں مکمل آپریشنل بینک اکاﺅنٹ کھلوا سکیں گے جس کیلئے بنیادی معلومات اور دستاویز آن لائین فراہم کرنا ہوں گی۔ اوورسیز ہم وطنوں کو پاکستانی بینکنگ کا جدید ڈیجیٹل پیمنٹ سسٹم فراہم کیا جائیگا، فنڈز ٹرانسفر، بل پیمنٹ اور ای کامرس سمیت تمام بنیادی بینکنگ سروسز بھی دستیاب ہونگی۔منصوبے کے تحت اوورسیز پاکستانی جس وقت چاہیں اپنا سرمایہ بغیر پیشگی اجازت نکال سکتے ہیں۔سٹاک ایکسچینج میں سرمایہ کاری کرنے کے اہل ہونگے۔ بینکوں کی جانب سے فکس ڈیپازٹ پراڈکٹس کی آفرز سے بھی فائدہ اٹھایا جا سکے گا۔ رہائشی یا کمرشل پراپرٹی کی خریداری کیلئے براہ راست ٹرانزیکشن کی سہولت مل سکے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here