نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک کی رہائشی 54سالہ ذکیہ خان نے 68ملین ڈالر ڈے کیئر فراڈ کے معاملے میں اعتراف جرم کر لیا ہے ، سیکیورٹی فورسز نے مجرمہ سے 5ملین ڈالر ، پراپرٹی اور جیولری ضبط کر لی ہے ، ذکیہ کو 15برس تک قید کا امکان ہے ،محکمہ انصاف کے مطابق ذکیہ خان کے زیر ملکیت دو سوشل ایڈلٹ ڈے کیئر ہیں ، یہ سکیم 2017سے جاری تھی جس میں امریکی حکومت کے ہیلتھ کیئر پروگرام کو فراڈ کے ذریعے دھوکہ دیا اور نقصان پہنچایا گیا ، ملزمان میڈیکیڈ کے وصول کنندگان کو رشوت دے کر سوشل ایڈلٹ ڈے کیئرز میں بھیجتے اور اس کا بل میڈ کیڈ سے وصول کرتے تھے۔












