نیویارک(پاکستان نیوز) بھارتی اداکارہ پریانکا چوپڑا نے فرانس کے ایل میگزین کو ایک خصوصی انٹرویو دیتے ہوئے کہا ہے کہ نک جونز اور انکی پرسنل لائف دوسروں سے مختلف اور منفرد ہے کبھی بھی انہوں نے یہ نہیں سوچا تھا کہ نک کی شخصیت بطور ایک شوہر اور بوائے فرینڈ کے ایک جیسی ہو گی انہوں نے شادی کے بعد بھی نک کو ویسا ہی پایا جسکا وہ خواب اکثر دیکھا کرتی تھی وہ اور نک ہر روز ایک دوسرے کو نئے روپ میں دیکھتے ہیں اور دونوں ایک دوسرے کی کوئی نہ کوئی نئی عادت سے واقف ہوتے ہیں پریانکا نے ایک سوال کے جواب میں بتایا کہ وہ جب بھی نک کے بارے میں سوچتی ہیں انہیں قدرتی طور پر تحفظ کا احساس ہوتا ہے نک جونز میری زندگی ہے جسے میں نے خود اپنے لیے چنا ہے۔