اسلام آباد(پاکستان نیوز) ملکی زرمبادلہ کے ذخائر گزشتہ ہفتے دوکروڑ10 لاکھ ڈالر کی کمی کے بعد 13.03ارب ڈالر ہوگئے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق 28 ستمبر 2023 ء کو سٹیٹ بینک کے پاس زرمبادلہ کے ذخائر کا حجم 7.61 ارب ڈالر اور کمرشل بینکوں کے پاس 5.41 ارب ڈالر ریکارڈ کیا گیا۔