جارجیا میںچار مسلم امیدوار کامیاب

0
51

نیویارک (پاکستان نیوز) مڈ ٹرم الیکشن کے دوران جارجیا کی جنرل اسمبلی کی چار نشستوں پر مسلم امیدواروں نے میدان مار لیا ہے، سینیٹر شیخ رحمان ، سینیٹر نبیلہ اسلام، اسٹیٹ نمائندہ فاروق مغل، اور اسٹیٹ نمائندہ رووا رومن شامل ہیں، دلچسپ بات یہ ہے کہ جیتنے والے چاروں مسلم امیدواروں کا تعلق گنوینٹ کائونٹی سے ہے، شیخ رحمان نے 2018 میں جنر ل اسمبلی کی نمائندگی کرنے کے بعد ایک مرتبہ پھر نشست پر کامیاب ہو کر تاریخ رقم کر لی ہے، ممکن ہے کہ چار مسلم امیدوار کامیابی حاصل کرنے والے گروپ سرفہرست ہوں، مغل نے بتایا کہ یہ تاریخی اقدام ہے کہ ایک مسلم نمائندہ دوسری مرتبہ منتخب ہو رہا ہے جبکہ اس کے ساتھ مزید تین مسلم امیدواروں نے بھی اپنی نشستیں جیت لی ہیں۔شیخ رحمان ڈسٹرکٹ 5 سے ذمہ داریاں ادا کریں گے ، جبکہ سینیٹر نبیلہ اسلام ڈسٹرکٹ 7 سے ذمہ داریاں سنبھالیں گی، دی کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے جارجیا سے کامیاب ہونے والے چاروں مسلم امیدواروں کو کامیابی پر ڈھیروں مبارکباد دی ہے اور امید کا اظہار کیا ہے کہ وہ کمیونٹی کے مسائل کو ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے میں کامیاب ہوں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here