واشنگٹن (پاکستان نیوز)امریکی شہریوں کی زندگی کو ٹریک کرنے والے ماہرین میں شامل الیکس کارٹر نے حال ہی میں اپنی رپورٹ میں انکشاف کیا ہے کہ ہر سال 340 کے امریکیوں کو 40 سال کی عمر میں عہدوں سے فارغ کر دیا جاتا ہے، انھوں نے بتایا کہ میں نے گزشتہ دہائی کے دوران 40 سال کی عمر میں اپنی ملازمت سے ہاتھ دھونے والے امریکیوں کے مالیاتی ڈیٹا جمع کرنے میں 18 ماہ گزارے اور اس دوران 340 ملازمت پیشہ افراد کی زندگی کا جائزہ لیا تو معلوم ہوا کہ 2014 کے دوران 50 ملازمین ریٹائر ہوئے، 2018 کے دوران 46 ملازمین جبکہ 2020 کے دوران 44 ملازمین عہدوں سے ریٹائر ہوئے۔الیکس کارٹر نے بتایا کہ میں نے یہ تمام اعدادو شمار سوشل میڈیا ویب سائٹس فائر، ریڈٹ، اور لنکڈن سے لیے ہیں ۔












