نیویارک (پاکستان نیوز) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے ناسو آئزن ہاور پارک میں 34,000 نشستوں والے کرکٹ سٹیڈیم کی رونمائی کی گئی ہے ، سٹیڈیم میں میڈیا نمائندوں کے لیے 200افراد کی گنجائش رکھی گئی ہے ، عالمی ٹی وی کوریج نمائندوں کے لیے بھی خصوصی گیلری بنائی گئی ہے ، 14ایکڑ رقبے کو جدید سہولیات سے آراستہ کیا گیا ہے، زیادہ تر پارکنگ آف سائٹ ہوگی، سٹیڈیم کی 2.5میل کی دوری کو دیکھتے ہوئے شائقین کے لیے شٹل سروس شروع کیے جانے کا بھی امکان ہے ، اس سٹیڈیم کو 3 جون سے 12 جون تک کم از کم آٹھ میچوں کے لیے استعمال کیا جائے گا جس میں ایک کرکٹ میچ بھارت اور پاکستان کے درمیان اور دوسرا بھارت اور امریکہ کے درمیان ہے، ناساؤ کاؤنٹی کے ترجمان کرس بوئل نے ایک ای میل میں کہا کہ آئزن ہاور پارک ٹورنامنٹ کے دوران عوام کے لیے کھلا رہے گا۔کھیل کی گورننگ باڈی، انٹرنیشنل کرکٹ کونسل نے مردوں کے T20 ورلڈ کپ 2022 کے لیے عالمی ٹیلی ویژن کے ناظرین کی تعداد 1.28 بلین رکھی ہے۔ کرکٹ کی امریکہ میں ٹیلی ویژن کے نیٹ ورک کی موجودگی بہت کم ہے، لیکن ESPN اور Willow جیسے پلیٹ فارمز پر اس کا سلسلہ جاری ہے۔ناساؤ کاؤنٹی کے ایگزیکٹو بروس بلیک مین نے جمعرات کو آئزن ہاور پارک میں ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ یہ میگا ایونٹ ہمارے ساحل، صحت کی دیکھ بھال کے نیٹ ورکس، شاپنگ، ریستورانوں کو دکھانے کا ایک موقع ہے، انھوں نے کہا کہ کاؤنٹی نے اس سے پہلے بڑے پروگراموں کی کامیابی کے ساتھ میزبانی کی ہے جس میں 40,000 افراد شامل تھے۔