نیویارک (پاکستان نیوز) پرائیویسی اینڈ سول رائٹس گروپ ”دی سرویلینس ٹیکنالوجی اوورسائٹ پروجیکٹ نے ایف بی آئی اور ڈیپارٹمنٹ آف ڈیفنس کی جانب سے لوگوں کے چہروں کے شناخت کے لیے شروع کی جانے والی سرویلنس مہم کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے ، سرویلینس کے دوران سیکیورٹی حکام کسی بھی شہری کے چہرے کو آدھا میل سے زائد دوری سے شناخت کر سکتے ہیں ، جس کو پرائیویسی حقوق کی بڑی خلاف ورزی قرار دیا جا رہا ہے۔
سیکیورٹی اہلکار نگرانی کے کیمروں اور ڈرون کا استعمال کرتے ہوئے عوامی مقامات پر آدھے میل دور تک لوگوں کے چہروں کو ان کی رضامندی کے بغیر اسکین کریں گے ۔ ACLU نے داخلی دستاویزات حاصل کیں جن سے پتہ چلتا ہے کہ یہ منصوبہ انٹیلی جنس ایڈوانسڈ ریسرچ پروجیکٹس ایجنسی کی جانب سے چہرے کی شناخت کے پروگرام کا حصہ تھا، جس میں اعلیٰ تعلیمی محققین کے ساتھ قریبی تعاون شامل تھا۔ S.T.O.P چہرے کی شناخت پر وفاقی پابندی کے اپنے پہلے مطالبات کی تجدید کی۔سرویلنس ٹیکنالوجی اوور سائیٹ پروجیکٹ کے ایگزیکٹیو ڈائریکٹر البرٹ فاکس کاہن نے کہا کہ چہرے کی شناخت کی ہر شکل گہرے خدشات کو جنم دیتی ہے، لیکن یہ نظام واقعی بے مثال خطرات کا باعث بنے گا۔وائڈ ایریا فیشل ریکگنیشن سسٹم کے ساتھ، انٹیلی جنس ایجنسیاں کم تعداد میں کیمروں کے ساتھ پورے شہروں میں ہماری نقل و حرکت کو ٹریک کر سکتی ہیں۔ اس قسم کی نگرانی نہ صرف خوفناک ہے، بلکہ غیر آئینی بھی ہے، جو کہ سپریم کورٹ کی جانب سے مسلسل مقام کی نگرانی کے لیے دیگر ٹیکنالوجیز کے ساتھ کام کر رہی ہے لیکن ہمیں اس قسم کی ٹریکنگ کو بھی ختم کرنے کے لیے سالوں کا انتظار نہیں کرنا چاہئے۔ ہمیں آج چہرے کی شناخت پر مکمل پابندی لگانے کی ضرورت ہے۔