کرونا سے صحت یاب ہو کر خون کا عطیہ کرنے والی پہلی امریکی خاتون

0
521

 

وائرس سے متاثرہ پاکستانی نوجوان نے بھی انسانی فلاح کے لیے اپنا پلازمہ عطیہ کر دیا

واشنگٹن(پاکستان نیوز) کورونا وائرس کی وبا سے صحت یاب ہونے کے بعد خون کا عطیہ دینے والی پہلی امریکی خاتون نے مثال قائم کردی جبکہ وائرس سے متاثرہ پاکستانی نوجوان نے بھی اپنا پلازمہ عطیہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق دنیا بھر میں کرونا وائرس سے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون پر تحقیق کی جارہی ہے جبکہ کچھ سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ ایسے افراد کے خون کو ویکسین کے طور پر استعمال کیا جاسکتا ہے۔ گزشتہ دنوں کورونا وائرس سے متاثرہ ایک امریکی خاتون ٹیفانی پنکنی نے مرض سے بچنے کے بعد خون کا عطیہ دیا، وائرس کی وبا سے چھٹکارہ پانے کے بعد ٹیفانی پنکنی خون کا عطیہ دینے والی پہلی امریکی خاتون بن گئی ہیں۔ اس حوالے سے ٹیفانی پنکنی کا کہنا ہے کہ مجھے وہ وقت اچھی طرح یاد ہے جبکہ کوویڈ 19 نے میری سانسیں چرانے کی کوشش کی تھی۔ پنکنی نے مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مجھے خوشی ہے کہ میرا خون کورونا کو مناسب جواب دینے میں کامیاب رہا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here