پاکستان نیوز کی خبر پر وزیراعظم عمران خان کا نوٹس ، پاکستانی مشن میں اہم تقرری

0
182

 

گریڈ19 کی آفیسر مریم شیخ کی بطور پریس قونصلر تعیناتی،16 ممالک میں پریس آفیسرز کی تقرری بھی منظور

نیویارک(پاکستان نیوز) پاکستان نیوز کی ایک خبر پر نوٹس لیتے ہوئے وزیراعظم نے اقوام متحدہ کے لئے نیویارک کے پاکستان مشن میں پریس قونصلر کی تقرری کردی ہے جسکا نوٹیفکیشن بدھ کی شب جاری کردیا گیا ہے، گریڈ19 کی آفیسر مریم شیخ کو عرصہ سے خالی سیٹ پر پریس قونصلر تعینات کردیاگیا ہے ،مسعود انور کی ریٹائرمنٹ کے بعد طویل عرصے کے بعد یہ تقرری کی گئی ہے۔ واشنگٹن میں زوبیہ مسعود کی جگہ ملیحہ شاہد پریس قونصلر کا عہدہ سنبھالیں گی، اسی طرح وزیر اعظم نے دیگر 16ممالک میں بھی پریس آفیسرز کے تقرر کی منظوری دے دی ہے۔ نئی تقرریوں میں خواتین کی بڑی تعداد شامل ہے۔ گریڈ 20 کی عمرانہ وزیر نئی دلی میں پریس منسٹر تعینات کی گئیں، گریڈ 19کی مریم شیخ نیویارک میں پریس قونصلر تعینات کی گئیں۔ گریڈ 19 کے حامد رضا پریس قونصلر کینیڈا تعینات کیے گئے۔ دانیال گیلانی کوپریس قونصلر فرانس تعینات کردیاگیا۔ داو¿د احتشام پریس قونصلر برسلز مقرر کیے گئے۔ شازیہ سراج کو دبئی میں پریس قونصلر تعینات کردیاگیا۔ محمد سلیم پریس قونصلر سنگاپور تعینات ہوئے۔ فرخ رفیق پریس قونصلرجاپان تعینات ہوئے، حمزہ گیلانی کوجدہ میں پریس قونصلرتعینات کردیاگیا۔ فصیح اللہ پریس قونصلر بنگلادیش مقررہوئے۔ عنبرین گل کو ایران میں پریس قونصلر تعینات کیاگیا۔ جمیل احمد پریس اتاشی نئی دلی، ملیحہ شاہدپریس اتاشی واشنگٹن تعینات ہوئے، سائرہ رضا پریس اتاشی بیجنگ، فیصل الیاس پریس اتاشی مصر، کلثوم قیصر کو پریس اتاشی سری لنکامقررکیاگیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here