ٹیکساس (پاکستان نیوز) ٹیکساس میں گرتے درجہ حرارت نے شہریوں کی زندگی کو اجیرن بنا دیا ، سرد موسم سے اب تک 70 سے زائد افراد زندگی کی بازی ہار چکے ہیں جبکہ ٹیکساس کی آدھی سے زائد آبادی طوفان کے باعث بجلی سے محروم ہے جس کی بحالی کے لیے کام جاری ہے ، ہیوسٹن میں ہائیپو تھرمیا سے ایک 11 سالہ بچہ اپنے بستر پر ہی دم توڑ گیا جبکہ کراس بے میں آرمی ریٹائرڈ آفیسر اور 75 سالہ شہری کیرول اینڈرسن جوکہ آکسیجن ٹینکس کی مدد سے سانس لے رہے تھے زندگی کی بازی ہار گئے ، لوزیانا کی 44سالہ خاتون اور 68 سالہ شخص بھی سخت سردی کی شدت سے دنیائے فانی سے کوچ کرگئے۔