کینیڈا :ترسیلات زر میں 87فیصد اضافہ

0
100

اسلام آباد(پاکستان نیوز)کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گزشتہ مالی سال کے دوران 87فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ ا عدادو شمار کے مطابق مالی سال 2021میںکینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے586ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ا رسال کیا جو مالی سال 2020کے مقابلہ میں 87فیصد زیادہ ہے،مالی سال2020میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے313.4ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک بجھوایا تھا ۔مئی2021میں کینیڈا میں مقیم پاکستانیوں نے60ملین ڈالر کا زر مبادلہ ملک ارسال کیا جو جون2020کے مقابلہ میں47.78فیصد زیادہ ہے۔جون 2020میں کینیڈا میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے40.6ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔موجودہ حکومت کی جانب سے قانون اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے اقدامات اور سہولیات کی فراہمی کے نتیجہ میںگزشتہ مالی سال کے دوران سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مجموعی طور پر27فیصد کی شرح سے نمو ہوئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here