پاکستان کی آبادی23کروڑ سے زائد

0
51

کراچی (پاکستان نیوز) پاکستان کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 1970کی 59 ملین سطح سے بڑھ کر 2021میں 231ملین (23 کروڑ 10لاکھ )تک پہنچ گئی ہے، آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے، کام کرنے والوں کی تعداد زیر کفالت افراد سے زیادہ ہوگئی، درست پالیسیوں سے انسانی سرمائے اور پیداواریت میں بہتری لائی جائے۔ اسٹیٹ بینک پوڈ کاسٹ سیریز کی تازہ ترین قسط میں شعبہ معاشی پالیسی جائزہ (ای پی آر ڈی) کے تین افسران نے پاکستان میں آبادی کے مواقع کے امکانات پر بات چیت کی پاکستان کی آبادی میں بہت تیزی سے اضافہ ہوا ہے اور یہ 1970 کی 59ملین سطح سے بڑھ کر 2021میں 231 ملین تک پہنچ چکی ہے۔ پاکستان کی آبادی کی اکثریت نوجوانوں پر مشتمل ہے ایسے افراد جن کی عمریں 30 برس سے کم ہیں ۔ ملکی آبادی کی عمر کی تقسیم آبادی کے مواقع کی فراہمی کے حوالے سے خوش آئند ہے کیونکہ یہ ایسی مدت ہوتی ہے جس میں کام کرنیوالی آبادی زیر کفالت افراد کی آبادی سے بڑھ جاتی ہے۔ یہ صورتحال آبادی کے ثمرات (demographic dividend) پر منتج ہو سکتی ہے جو بلند معاشی نمو کی مدت ہوتی ہے جسے آبادی کی سازگار ساخت سے تقویت ملتی ہے۔تحقیق سے پتہ چلتا ہے کہ آبادی کے ثمرات (demographic dividend) کا اقتصادی نمو پر مثبت اثر پڑتا ہے۔ مثال کے طور پر، 1965 سے 1990 تک مشرقی ایشیا میں تیز رفتار اقتصادی ترقی ہوئی اور یہ تخمینہ لگایا گیا ہے کہ اس نمو کا ایک تہائی حصہ آبادی کے ثمرات کی بدولت حاصل ہوا جبکہ باقی ماندہ سازگار اقتصادی پالیسیوں کی وجہ سے ہوا۔ آبادی کے ثمرات کے ذریعے معاشی نمو حاصل کرنے کے دو ذرائع ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here