واشنگٹن (پاکستان نیوز) پاکستان نیوز نے گورنر ڈیوائن کی جانب سے ہائوس بل 353 کی منظوری دینے کو خوش آئند اقدام قرار دے دیا، جس کی رو سے تمام تعلیمی ادارے مسلم طلبا کو نہ صرف مذہبی عبادات کے لیے تفویض کردہ تین چھٹیاں دینے کے پابند ہوں گے بلکہ تعلیمی اداروں میں مسلم طلبا کی عبادت کیلئے عبادت گاہوں کو مختص کرنے کا بھی یقینی بنایا جا سکے گا جس سے مسلم طلبا زیادہ ساز گار ماحول میں تعلیم حاصل کر سکیں گے ، بل کو نمائندگہ گیری کلک اور نمائندہ مرنڈا کی جانب سے اوہائیو سینیٹ ہائوس میں پیش کیا گیا، بل کو مسلمانوں کے ساتھ دیگر اقلیتوں سکھوں اور یہودیوں کی جانب سے بھی حمایت حاصل تھی۔