پاکستانی تاجر جابر موتی والا نے برطانوی حکومت کیخلاف مقدمہ جیت لیا

0
60

لندن (پاکستان نیوز) برطانیہ میں پاکستانی تاجر نے برطانوی ہوم آفس کیخلاف مقدمے میں بڑی کامیابی حاصل کرلی، عدالت نے تاجر کا ملٹی پل انٹری ویزا بحال، قید میں رکھنے کا ہرجانہ اور قانونی فیس واپس کرنے کا حکم دے دیا۔تفصیلات کے مطابق لندن ہائیکورٹ سے امریکہ بدری کا مقدمہ ختم ہونے کے بعد کراچی سے تعلق رکھنے والے پاکستانی تاجر جابر صدیق المعروف جابر موتی والا نے برطانوی حکومت کے خلاف بڑی کامیابی حاصل کرلی۔جابر موتی والا کے وکلائ نے لندن کے رائل کورٹ آف جسٹس میں برطانوی حکومت کے خلاف ویزا منسوخی، غیرقانونی حراست اور قانونی اخراجات کی ادائیگی کا کیس دائر کیا تھا جس کا فیصلہ جابر موتی والا کے حق میں آیا ہے۔دوران سماعت برطانوی حکومت نے تسلیم کرلیا کہ سابق وزیر داخلہ پریٹی پٹیل نے موتی والا کے وزٹ ویزا کو غیر قانونی طور پر منسوخ کرتے ہوئے انہیں برطانوی جیل میں قید کردیا تھا۔جابر موتی والا کی نظرثانی کی درخواست پر رائل جسٹس کورٹ کی جج مسز جسٹس ایلن بوگن نے قرار دیا کہ ہوم آفس نے غیر قانونی طورپر جابر موتی والا کا وزٹ ویز ا منسوخ کیا اور اس وقت کی وزیر داخلہ پریٹی پٹیل نے درست قانون کا اطلاق نہیں کیا۔بعد ازاں برطانوی عدالت نے اپنے فیصلے میں کہا کہ پاکستانی جابر موتی والا کے ویزے کی منسوخی اور انہیں حراست میں رکھنا ہر صورت غیرقانونی عمل تھا۔عدالت نے ہوم آفس کو ہرجانہ ادا کرنے کا حکم دیتے ہوئے جابرموتی والا کا ملٹی پل انٹری ویزا بحال، ان کو 7 دن قید میں رکھنے کا ہرجانہ اور قانونی فیس بھی واپس کرنے کا حکم جاری کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here