واشنگٹن(پاکستان نیوز)اعلیٰ طبی ماہرین نے کہا ہے کہ ریاست اوکلا ہوما میں صدر ٹرمپ کا جلسہ کورونا وائرس کے پھیلاﺅ کی ممکنہ وجہ بنا۔ہیلتھ ڈائریکٹر ڈاکٹر بروس ڈارٹ کے مطابق ریاست اوکلاہوما کے شہر ٹلسا میں گزشتہ دو روز میں کورونا کے سیکڑوں نئے متاثرین سامنے آئے ہیں۔