85 ہزار خواتین کو قتل کیا گیا، اقوام متحدہ

0
8

اقوام متحدہ (پاکستان نیوز) دنیا میں ہر 10 منٹ میں ایک عورت کو ان کے قریبی ساتھیوں یا خاندان کے دیگر افراد کے ہاتھوں قتل کیا جاتا ہے،عالمی سطح پر 2023 میں 85,000 خواتین اور لڑکیوں کو قتل کیا گیا، 60 فیصد خواتین کے قتل کا ارتکاب قریبی ساتھی یا خاندان کے دیگر افراد کرتے ہیں۔25 نومبر کو خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر ، اقوام متحدہ کی دو ایجنسیوں ،یو این وومن اور اقوام متحدہ کے دفتر برائے منشیات اور جرائم (یو این او ڈی سی ) کی طرف سے تیار کی گئی دو رپورٹس فیمیسائیدز اِن 2023/فیملی ممبرز فیمیسائیڈ میں مرتب کیے گئے دستیاب اعداد و شمار سے پتہ چلتا ہے کہ عالمی سطح پر 2023 میں 85,000 خواتین اور لڑکیوں کو جان بوجھ کر قتل کیا گیا۔ اقوام متحدہ کے خواتین اور منشیات و جرائم کے دفتر نے کہا ہے کہ عالمی سطح پر، 2023 کے دوران تقریبا 51 ہزار 100 خواتین اور لڑکیوں کی موت کا ذمہ دار ایک قریبی ساتھی یا خاندان کا رکن تھا۔اقوام متحدہ کے مطابق یہ تعداد 2022 میں 48 ہزار 800 تھی، جبکہ گزشتہ سال اس میں اضافہ ہوا ہے۔خواتین کے خلاف تشدد کے خاتمے کے عالمی دن کے موقع پر جاری ہونے والی رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ یہ اضافہ زیادہ تر ممالک سے زیادہ ڈیٹا دستیاب ہونے پر سامنے آیا ہے۔اقوام متحدہ کی دونوں ایجنسیوں نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ہر جگہ خواتین اور لڑکیاں صنفی بنیاد پر تشدد کی اس انتہائی شکل سے متاثر ہو رہی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here