نیویارک (پاکستان نیوز)صدر ٹرمپ کی جانب سے شروع کیا گیا 4.5 بلین ڈالر کا فوڈ پروگرام فنڈز کی کمی کا شکار ہوگیا ، دی فارمرز تو فیملیز فوڈ باکس پروگرام کو ملک بھر میں اہمیت حاصل ہے اور اس سے لاکھوں خاندان مستفید ہو رہے ہیں لیکن اب یہ منصوبہ فنڈز کی کمی وجہ سے بند ہونے کے قریب ہے ، کورونا لاک ڈاﺅن سے ستائے عوام ، مستحقین اور بے روزگار دوبارہ فاقوں پر مجبور ہوگئے ہیں ، مختلف ریاستوں میں مستحقین کی جانب سے کھانے کی طلب میں اضافہ ہوتا جا رہا ہے لیکن فنڈز کی کمی کی وجہ سے رضاکار اور دیگر حکام مستحقین تک کھانا نہیں پہنچا رہے ہیں ۔