ٹوکیو (پاکستان نیوز) حکومتِ جاپان ایسے شبینہ کاروباری اداروں کو بند کرنے پر غور کر رہی ہے جو کورونا وائرس کے پھیلاو¿ کی روک تھام کے حکومتی ہدایت نامے پر عملدرآمد کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ جاپانی نشریاتی ادارے کے مطابق اس وبا سے نمٹنے کے ایک خصوصی قانون کے تحت زیر غور یہ مشورہ یا درخواست حکومتی ہدایت نامے پر عمل نہ کرنے والے ا±ن کاروباری اداروں کے لیے ہے جہاں عملہ اور گاہک قریبی رابطے میں رہتے ہیں،یہ اقدام ٹوکیو، اوساکا اور دیگر بڑے شہروں میں کورونا وائرس کے متاثرین کی بڑھتی تعداد کی بنیاد پر کیا جا رہا ہے۔وزیراعظم شنزوایبے نے اوساکا کے گورنر یوشی م±ورا ہیروف±ومی کو بتایا کہ حکومت چوکنا ہے اور صورتِ حال پر گہری نگاہ رکھے ہوئے ہے۔حالیہ متاثرین میں سے بہت سے نوجوان ہیں،حکومت 22 جولائی سے ”گو ٹ±و ٹریول“ نامی اعانتی پروگرام شروع کرنے جا رہی ہے جس کا مقصد کورونا وائرس کی وبا سے شدید متاثر ملکی سیاحت کو تقویت دینا ہے۔، تاہم حزبِ مخالف کی جماعتوں کا کہنا ہے کہ موجودہ حالات میں یہ اعانت توقعات کے مطابق نتائج فراہم نہیں کرے گی۔