فارماسسٹ اشرف چودھری کے والد پاکستان میں انتقال کر گئے

0
126

مرحوم کی عمر 90برس تھی ، عزیز و اقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات کا گہرے دکھ اور غم کا اظہار

نیویارک (پاکستان نیوز) پاکستانی امریکن کمیونٹی نیویارک کی معروف سماجی شخصیت فارماسسٹ اشرف چوہدری کے والد حاجی لال دین گجرات (پاکستان) میں انتقال کر گئے۔ مرحوم کی عمر90سال تھی۔ اشرف چوہدری کے عزیز وقارب اور کمیونٹی کی اہم شخصیات و ارکان نے اشرف چوہدری سے ان کے والد کی وفات پر گہرے دکھ اور غم کا اظہار کیا ہے اور دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو اپنے جوار رحمت میں اعلیٰ سے اعلیٰ مقام نصیب فرمائیں ، ان کے درجات بلند فرمائیں اور پسماندگان کو صبر جمیل عطا فرمائیں۔فارماسسٹ اشرف چوہدری نیویارک میں موجود ہیں۔ انہوں نے ان تمام دوست احباب کا شکرئیہ ادا کیا ہے کہ جنہوں نے ان سے اظہارتعزیت کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here