پاکستان قونصلیٹ شکاگو کی آن لائن کچہری 27 جنوری کوہوگی

0
144

 

قونصل جنرل جاوید عمرانی پاکستانی کمیونٹی سے بذریعہ زوم رابطہ میں ہونگے، بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کی ٹوئٹر پر معاونت و شکایات کے ازالے کیلئے ای کچہری کا سلسلہ جاری رہے گا

شکاگو(پاکستان نیوز) حکومت پاکستان کے بیرون ملک مقیم پاکستانیوں کو بہتر خدمات و تعاون کی فراہمی اور شکایات کے ازالے کیلئے کھلی کچہری کے حوالے سے پاکستان قونصلیٹ شکاگو کی طرف سے بدھ 27 جنوری 2021 کو دوپہر ایک بجے (سنٹرل ٹائم) ایک ای کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے قونصل جنرل جاوید احمد عمرانی بذریعہ زوم ایپ شکاگو اور مڈویسٹ میں مقیم پاکستانیوں سے رابطے می ہونگے اور ان کے معاملات، مسائل و شکایات سے آگاہی سمیت دیگر قومی و بین المملکتی ایشوز پر تبادلۂ خیال کرینگے ای کچہری کیلئے زوم آئی ڈی 928-2330-6098 اور پاس کوڈ 923659 ہے۔ غیر ضروری رابطہ اور گفتگو سے گریز کی اپیل کی گئی ہے

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here