” اکنا ریلیف“ برانکس کے پراجیکٹس،”پاکستانی کمیونٹی“ کی لیڈر شپ کو پراجیکٹس کے دورہ کی دعوت

0
212

 

ہر ہفتے میں تین روز پاکستانی کمیونٹی میں حلال چکن ، فروٹ اور گراسری کی تقسیم کی جائے گی

نیویارک(پاکستان نیوز) ” اکنا ریلیف“ برانکس کے پراجیکٹس،”پاکستانی کمیونٹی“ کی لیڈر شپ کو پراجیکٹس کے دورہ کی دعوت، لحمدللہ آج پاکستانی فیملیز کو چکن فروٹ اور گراسری تقسیم کی گئی،یہ ہر ہفتہ تین مرتبہ ہوگی۔ الحمد للّٰہ ہم دیسی فیملی کو گراسی اور چکن فراہم کر رہے ہیں۔ منگل اور بدھ کو بارہ مساجد کو بارہ سو افراد کا گراسی اور فوڈ کا باکس فراہم کیا جاتا ھے۔ اس پراجیکٹ کےانچارج امام داو¿د، نبءبروما، رفیق بخش اور امبروز گاندھی ہیں۔ منگل کو ھی تین بجے پندرہ سو سے دو ہزار افراد میں بڑی گراسری ڈرائیو ہوتی ھے۔ بڑا ٹریلر گراسی ، سبزیاں فروٹ تقسیم کیا جاتا ھے۔جسکے انچارج ایلکس نیلاج، طاہر میاں ، امام شفیق اور محمد شبیر ہیں۔ جمعرات کو تین بجے گراسری اور فوڈ کے انچارج،مونیک جانسن۔محمد ماجوندر اور منجور چوہدری ہیں۔ جمعہ المبارک کو برانکس مسلم سینٹر صبح دس بجے۔ جسکے انچارج ا±سامہ السلوی ، عبداللہ اور ع±بید ہیں۔ جمعہ کو ھی ویسٹ چیسٹر اسکوائر پر تین بجے گراسری ،سبزیاں اور فروٹ تقسیم کیا جاتا ھے۔اسکے انچارج برادر محمد علی ،شیخ موسی درامے، علیجاہ عبدالعزیز ہیں۔ ہفتہ کو صبح نو بجے پلہم پارک وے پر واقع اکنا ریلیف کے آفس ہالینڈ ایونیو پر اور اتوار کو بھی صبح نو بجے اکنا برانکس کے آفس گراسری ، سبزیاں اور فروٹس تقسیم کئے جاتے ہیں۔پروفیسر حماد خاں اور انکی بیوی ہر ہفتہ میں دو بار ڈلیوری ز کرتے ہیں۔ روزانہ دوپہر بارہ بجے دو سو ڈاکٹرز ،نرسیز ، پولیس آفیسرز اور فائر فائٹرز کو تازہ کھانا فراہم کیا جاتا ھے۔ دارالسلام اسلامک سینٹر ساو¿تھ برانکس ہر جمعہ کے بعد گراسری کی تقسیم ہوتی ھے جسکے انچارج امام داو¿د اور سمیر ناگوا ہیں۔ ہماری کمﺅنٹی کے ذمہ دار افراد سے گزارش ہے کہ ہماری پینٹریز اور فوڈ ڈرائیوز کا وزٹ ضرور کریں تاکہ ہماری تیس افراد کی وائلنٹیرز کی ٹیم پر آپ فخر کر سکیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here