نیویارک کی آباد ی میں ایک لاکھ آٹھ ہزار افراد کی کمی ہوئی :ادارہ شماریات

0
139

نیویارک(پاکستان نیوز)ادارہ شماریات کے مطابق نیویارک شہر کی آبادی میں ایک لاکھ سے زائد تک کمی واقع ہوئی ہے ، نیویارک میںمیٹرو ایریا میں ایک لاکھ آٹھ ہزار کے قریب ملازمین کی کمی واقع آئی ہے جبکہ 2019 میں یہ تعداد 60ہزار کے قریب رہی ، رپورٹ کے مطابق لاس اینجلس ، شکاگو ، سانس فرانسسکو میں بھی آباد ی میں نمایاں کمی آئی ہے ، رپورٹ کے مطابق 2019 سے 2020 کے دوران آبادی 0.35 فی صد کی رفتار سے بڑھی۔ یعنی ایک سال کے عرصے میں محض 11 لاکھ افراد کا اضافہ ہوا۔ ادارہ مردم شماری کے مطابق جولائی 2020 تک کل امریکی آبادی کا تخمینہ 32 کروڑ 90 لاکھ افراد لگایا گیا ہے۔ولیم فرے کے مطابق یہ اس صدی میں ریکارڈ کیا جانے والا امریکہ کی آبادی میں کم ترین اضافہ ہے۔ پہلی جنگ عظیم کے بعد اسپینش فلو کی عالمی وبا کے دوران1918 سے 1919 کے عرصے میں امریکہ میں آبادی میں اضافے کی رفتار 0.49 فی صد رہی تھی۔2019 سے 2020 کے دوران امریکہ کے شمال مشرق اور وسط مغربی خطے میں آبادی میں قلیل تعداد میں کمی دیکھنے میں آئی، جب کہ جنوب اور مغرب میں واقع ریاستوں کی آبادی میں قلیل تعداد میں اضافہ ہوا۔ریاست آئیڈاہو میں سب سے زیادہ اضافہ دیکھنے میں آیا یہاں دو اعشاریہ ایک فیصد اضافے کے ساتھ اب 18 لاکھ افراد آباد ہیں۔ اس کے بعد ایریزونا کی آبادی میں ایک اعشاریہ آٹھ فیصد، نیواڈا میں ڈیڑھ فیصد، یوٹا میں ایک اعشاریہ چار فیصد اور ٹیکساس میں ایک اعشاریہ تین فیصد اضافہ ہوا۔سولہ ریاستوں کی آبادی میں کمی دیکھنے میں آئی جن میں ملک کی سب سے گنجان آباد ریاست کیلی فورنیا بھی شامل ہے جہاں صفر اعشاریہ آٹھ فی صد کمی کے بعد اب 3کروڑ93 لاکھ افراد آباد ہیں۔عالمی وبا میں مرکز کی حیثیت رکھنے والی نیویارک کی ریاست کی آبادی میں ایک سال کے دوران ایک لاکھ26 ہزار افراد کی کمی ہوئی۔ جو ریاست کی کل آبادی کا صفر اعشاریہ 65 فیصد ہے۔ نیویارک کی آبادی میں اگرچہ 2016 سے کمی ہو رہی ہے مگر 2019سے 2020 کے دوران یہاں کی آبادی میں ریکارڈ کمی ہوئی ہے۔نیویارک کے بعد الی نوائے میں سب سے زیادہ کمی ریکارڈ کی گئی۔ یہاں صفر اعشاریہ63 فیصد کمی ہوئی جب کہ ہوائی میں صفر اعشاریہ 38 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here