مسلم کھلاڑی حجاب پہننے پر میچ سے باہر

0
169

 

نیویارک (پاکستان نیوز)مسلم ویمن والی بال کھلاڑی کو حجاب کرنے کی بھاری قیمت اٹھانا پڑ گئی ، مسلم خاتون کھلاڑی کو حجاب پہننے کی وجہ سے والی بال میچ سے باہر کر دیا گیا ہے ، تفصیلات کے مطابق نیش ویلی کی نویں جماعت کی مسلم طالبہ کو حجاب پہننے کی وجہ سے والی بال میچ کھیلنے سے روک دیا گیا ہے ، ناجہ عقیل کو میچ شروع ہونے سے قبل بتایا گیا کہ سٹیٹ ہائی سکول ایسو سی ایشن کی جانب سے وضع کردہ قوانین کے مطابق خواتین کھلاڑی میچ کے دوران حجاب زیب تن نہیں کر سکتی ہیں جس کے بعد مسلم لڑکی کو میچ کے لیے ڈس کوالیفائی کر دیا گیا ۔این ایف ایچ ایس کی ایگزیکٹو ڈائریکٹر کاریسا نیہوف نے بتایا کہ فیڈریشن تمام کمیونٹی کی مذہبی آزادی پر یقین رکھتی ہیں مگر کچھ قوانین کھلاڑیوں کی حفاظت کیلئے متعین کیے جاتے ہیں ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here