نیویارک (پاکستان نیوز) کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن اوہائیو کے لیگل ڈائریکٹر رومن اقبال کو مسلم مخالف تنظیموں کے لیے جاسوسی کرنے کے الزام میں ملازمت سے فارغ کر دیا گیا ہے ، اس بات کا اعلان کونسل کی جانب سے پریس کانفرنس کے دوران سامنے آیا ، کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کے اوہائیو حکام کا کہنا ہے کہ مومن کو نفرت آمیز گروپ کے سرکردہ رہنما کو تنظیم کے متعلق معلومات فراہم کرنے پر معطل کیا گیا ہے ، گروپ کے اب سابق ایگزیکٹو اور لیگل ڈائریکٹر رومن اقبال کو اس وقت برطرف کر دیا گیا جب قومی ہیڈکوارٹر نے CAIRـOhio کے بورڈ آف ڈائریکٹرز اجلاس کے دوران ان پر الزامات کا جائزہ لیا گیا ، حکام کے مطابق مومن نے تنظیم کی تمام کارروائیوں کی خفیہ طریقے سے ریکارڈنگ کی اور اس کو ایک مشہور مسلم مخالف گروپ کو سونپ دیا۔اوہائیو کیئر کی وٹنی صدیقی نے بدھ کی صبح ایک نیوز کانفرنس کے دوران کہا یہ مکمل طور پر دھوکہ دہی کا عمل ہے۔ وہ خفیہ معلومات، ہماری قومی قیادت کے ساتھ ملاقاتوں کی آڈیو ریکارڈنگ اور ای میلز شیئر کر رہا تھا۔تحقیقات کے دوران رومن اقبال نے جرم کا اعتراف بھی کر لیا، گروپ کا کہنا ہے کہ اس کی توجہ “بنیاد پرست اسلامی دہشت گردی” پر ہے۔مومن نے اعتراف کیا کہ وہ سالہ سال سے خفیہ معلومات تیسرے فریق تک پہنچا رہا تھا۔تنظیم نے ایک بیرونی قانونی فرم اور فرانزک ماہر کی خدمات حاصل کیں تاکہ ان کے ساتھ شیئر کی گئی معلومات کی کھوج لگائی جائے اور شواہد کی تصدیق کی جا سکے۔