امریکی الیکشن کا پاکستان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑیگا: ملیحہ لودھی

0
7

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکہ میں پاکستان کی سابق سفیر ملیحہ لودھی نے کہا ہے کہ امریکی الیکشن کا پاکستان پر کوئی خاص فرق نہیں پڑے گا۔ امریکی الیکشن کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے ملیحہ لودھی نے کہا کہ جیت کا تعین کرنے والی امریکی ریاستوں میں ٹرمپ اور کملا دونوں برابر ہی جارہے ہیں، ابھی تک 70 ملین سے زیادہ لوگ ووٹ ڈال چکے ہیں ، ابھی تک جیت کے حوالے سے متضاد آرا ہیں۔ ٹرمپ پر کیسز کا بھی سپورٹ پر کوئی فرق نہیں پڑا۔ امریکی تجزیہ نگار کہتے ہیں اس بار خواتین زیادہ ووٹ ڈالیں گی، الیکشن مہم کے دوران اسقاط حمل کا ایشو بھی اہم رہا، اسقاط حمل کے خلاف خواتین کمالا ہیرس کو سپورٹ کر رہی ہیں۔ جو بائیڈن انتظامیہ کا پاکستان کیلئے رویہ سب کے سامنے ہے، جو بائیڈن انتظامیہ نے پاکستان کو کوئی اہمیت نہیں دی، کوئی بھی آئے پاکستان کیلئے کوئی تبدیلی نہیں دیکھ رہی۔ ڈونلڈ ٹرمپ میں صلاحیت ہے کہ وہ ووٹرز کو متوجہ کرتے ہیں، جو بائیڈن فیل ہوئے تو کمالا ہیرس سامنے آئیں ، تاریخی طور پر بیلٹ ووٹ میں ڈیموکریٹس آگے ہوتے ہیں، الیکٹورل ووٹ ری پبلکن کو زیادہ پڑتے ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here