کرونا ویکسین کی تیسری خوراک زیر غور

0
140

نیویارک (پاکستان نیوز) کرونا کی بڑھتی ہوئی نئی اقسام کے پیش نظر بائیڈن حکومت نے وفاقی ملازمین کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانے پر غور شروع کر دیا ہے جبکہ ایوان میں کرونا سے بچائو کے لیے ماسک کو پبلک مقامات پر لازمی قرار دینے کے حوالے سے انتظامات کا جائزہ لیا جا رہا ہے ، کرونا کی آئے روز نئی اقسام انسانی زندگی کے لیے خطرہ بن رہی ہیں جس کی وجہ سے بائیڈن حکومت وفاقی ملازمین اور عام شہریوں کو ویکسین کی تیسری خوراک لگانے پر زور دے رہے ہیں جس کے متعلق ابھی تک کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here