پولینڈ کے نوبل انعام یافتہ سابق صدر کورونا کے باعث کنگال ہوگئے

0
237

 

وارسا(پاکستان نیوز) پولینڈ کے نوبل انعام یافتہ سابق صدر لیک والیسا نے دعویٰ کیا ہے کہ وہ کنگال ہوگئے ہیں اور ان کی جیب بالکل خالی ہے۔ایک انٹرویو میں والیسا نے کہا میری مالی حالت انتہائی خراب ہے،کورونا وائرس نے میری زندگی بدل دی ہے اور یہ زندگی میں پہلا موقع ہے کہ میں کرسمس پر کسی کیلئے تحفہ نہیں خرید سکا۔انہوں نے مزید کہا بچے مجھے بولنے نہیں دیتے، میری طرف کوئی توجہ بھی نہیں دیتا، اہلیہ ڈنوٹا گھر میں اپنا حکم چلاتی ہے۔اور وہ مجھے چیزوں کو چھونے نہیں دیتی۔ایک وقت تھا کہ میں نے پورے ملک کو بدل دیا تھا۔سوویت یونین کو توڑ دیا تھا لیکن اب میرے ہی گھر میں میری کوئی نہیں سنتا۔والیسا1990میں صدر منتخب ہوئے تھے اور انہوں نے پولینڈ میں جمہوری سرمایہ دارانہ نظام کیلئے بنیادی کردار ادا کیا تھا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here