اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینیوں کے 25 ملین ڈالرز لوٹ لئے

0
50

نیویارک (پاکستان نیوز)غزہ میں اسرائیلی فوج کی جانب سے وحشیانہ بمباری اور نسل کشی کے ساتھ لوٹ مار کا سلسلہ بھی جاری ہے۔خبر رساں ادارے کے مطابق 7 اکتوبر کے بعد سے اب تک اسرائیلی فوج غزہ سے لاکھوں ڈالر کی نقدی اور سونا چوری کرچکی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق درجنوں شہریوں نے شکایات کی ہیں کہ اسرائیلی فوج نے ان کے پیسے اور سونا چرایا ہے، چوری کی گئی نقدی اور سونے کے زیورات کی مالیت 90 ملین شیکل (25 ملین ڈالر) سے زائد ہے۔رپورٹ کے مطابق چوری کی وارداتیں مختلف طریقوں سے انجام دی گئیں، چیک پوسٹوں پر نقل مکانی کرنے والے افراد کے سامان کی تلاشی کے دوران ان کی نقدی اور زیورات چرائے گئے۔ اس کے علاوہ اسرائیلی فوج نے غزہ کے خالی کیے گئے گھروں پر بھی دھاوا بولا اور وہاں لوٹ مار کی، اس دوران بعض صیہونی فوجیوں نے تصاویر اور ویڈیوز بھی بنوائیں جنہیں سوشل میڈیا پر بھی اپلوڈ کیا گیا۔ ایک اسرائیلی اخبار نے صیہونی فوجیوں کی لوٹ مارکو غزہ میں منظم چوری کا نام دیا۔ اس سے قبل یورو میڈیٹیرینین ہیومن رائٹس آبزرویٹری نے بھی اپنی رپورٹ میں کہا تھا کہ اسرائیلی فوجیوں نے غزہ میں گھروں پر چھاپوں کے دوران چوری اور لوٹ مار کی۔رپورٹ میں بتایا گیا کہ اسرائیلی فوج غزہ میں فلسطینیوں کے پیسوں اور سامان کی منظم چوری میں ملوث ہے۔رپورٹ میں یہ بھی کہا گیا کہ اسرائیلی فوج نے غزہ میں جان بوجھ کر املاک کی توڑ پھوڑ کی، فلسطینیوں کے سامان کی چوری کی اور لوٹ مار کے بعد گھروں کو ا?گ بھی لگادی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here