کیلیفورنیا؛ طلبا کی حاضری میں ریکارڈ کمی

0
259

کیلیفورنیا (پاکستان نیوز) کیلیفورنیا کے کالجز میں طلبا کی انرولمنٹ میں مسلسل تیسرے سال کمی ریکارڈ کی گئی ہے، 2021 اور 2022 کے دوران انڈر گریجویٹ اور گریجویٹ طلبا کی حاضری میں 1.1 فیصد کمی واقع ہوئی ہے ، 2020 سے کالجز میں طلبا کی غیرحاضری 3.2 فیصد تک ریکارڈ کی گئی ہے، نیشنل سٹوڈنٹ کلیئرنگ ہاؤس کی جانب سے جاری کردہ رپورٹ کے مطابق طلبا کی حاضری کی تعداد میں کمی کی اصل وجہ وبائی امراض، طلبہ کے قرضوں پر تشویش اور اعلیٰ تعلیم کے زیادہ اخراجات تھے۔ اگرچہ یہ گراوٹ کا لگاتار تیسرا سال ہے، اگرچہ اس سال اندراج میں کمی واقع ہوئی ہے، لیکن یہ وبائی امراض کے دوران ہونے والی تیسری تیز ترین کمی ہے۔ کمیونٹی کالجز، جو وبائی امراض سے سب سے زیادہ متاثر ہوئے تھے، اس سال صرف 0.4 فیصد کمی آئی ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here