واشنگٹن(پاکستان نیوز) ایک سروے کے مطابق دو تہائی شہریوں کا کہنا ہے کہ امریکہ غلط راستے پر گامزن ہے۔ ایک جاری کردہ پولیٹیکو مارننگ کنسلٹ پول سے معلوم ہوا ہے کہ صرف 34 فیصد رائے دہندگان کا خیال ہے کہ یہ ملک درست سمت میں جارہا ہے۔ سروے کے مطابق 43 فیصد امریکی شہریوں کا کہنا ہے کہ صدر کے طور پر جو بائیڈن جو کام کر رہے ہیں وہ اس کی پرزور تائید یا جزوی طور پر تائید کرتے ہیں، جبکہ تقریبا 53 فیصد نے واضح کیا کہ وہ اسے کسی حد تک نامنظور یا سختی سے نامنظور کرتے ہیں۔