فیس بک ؛ خواتین کا حساس ڈیٹا جمع

0
96

نیویارک(پاکستان نیوز) تین مختلف اداروں کی جانب سے کی جانے والی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فیس بک خواتین سے متعلق انتہائی حساس اور ذاتی ڈیٹا اکٹھا کرکے اشتہارات کے لیے استعمال کرنے میں مصروف ہے۔ رویل کی جانب سے دی مارک اور سینٹر فار انویسٹیگیٹو رپورٹنگ کی مدد سے کی جانے والی تحقیق کے مطابق فیس بک ایک ٹول کے ذریعے خواتین کی جانب سے اسقاط حمل کروانے کے طریقوں اور علاج سے متعلق کی جانے والی سرچ کے علاوہ بھی دیگر اہم ڈیٹا جمع کرنے میں مصروف ہے۔ رپورٹ میں بتایا گیا کہ فیس بک میٹا پکسل کے ذریعے ایسی خواتین سے متعلق بھی ڈیٹا جمع کر رہا ہے جو حمل کی پیچیدگیوں میں مبتلا ہوتی ہیں یا پھر جن کے ہاں حمل نہیں ٹھہرتا اور وہ بچوں کی خواہش مند ہوتی ہیں۔

رپورٹ میں خواتین کا لفظ استعمال نہیں کیا گیا، تاہم بتایا گیا کہ فیس بک اسقاط حمل اور حمل ٹھہرنے یا نہ ٹھہرنے سے متعلق ہونے والی پیچیدگیوں کے بارے میں مواد تلاش کرنے والے افراد کا ڈیٹا جمع کرتا رہا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ میٹا پکسل ٹول کے تحت فیس بک ایسے لوگوں کا ڈیٹا جمع کرنے کے بعد ان کمپنیوں اور خاص طور پر ایسی کلینکس کو فراہم کرتا ہے جو کہ اسقاط حمل اور حمل سے متعلق دیگر پیچیدگیوں کی سروسز فراہم کرتی ہیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here