واشنگٹن (پاکستان نیوز)کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشن نے نمائندہ ہانک جانسن کی جانب سے پولیس کو غیر مسلح کرنے کے حوالے سے پیش کردہ آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والے ڈیموکریٹس کے 22 اراکین سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ کمیونٹی کے خلاف پولیس کے جارحانہ رویے کو ختم کرنے کے لیے آئینی ترمیم کے حق میں ووٹ دیں ، پولیس کو غیر مسلح کرنے کے لیے آئینی ترمیم کی مخالفت کرنے والوں میں نمائندہ سنتھیا ایکسین ، نمائندہ چیری بوسٹوس ، نمائندہ چارلی کرسٹ ، نمائندہ ہینری کیولر ، نمائندہ انٹونیو ڈیلگاڈو ، نمائندہ وال بٹلر ڈیمنگز ، نمائندہ لیزی فلیچر ، نمائندہ جیرڈ ایف گولڈن ، نمائندہ جوش گوتھیمر ، نمائندہ جوش ہارڈر ، نمائندہ جیمز اے ہائمز ، نمائندہ ران کائنڈ ، نمائندہ کونور لیمب ، نمائندہ سوسی لی ، نمائندہ سٹیفنی مرفی ، نمائندہ کرس پاپس ، نمائندہ سکاٹ ایچ پیٹرز ، نمائندہ کورٹ شریڈر ، نمائندہ کم چیرئیر، نمائندہ ایرک سوالول ، نمائندہ فائلمون ویلا اور نمائندہ سوسان وائلڈ شامل ہیں ۔