عمران خان کا ایک اور اعزاز اقوام متحدہ یو ٹیوب چینل پر سب سے زیادہ دیکھے، سنے جانیوالے عالمی رہنما

0
150

نیویارک (پاکستان نیوز) وزیراعظم عمران خان کے نام ایک اور اعزاز ہو گیا۔ مسلسل تیسرے سال سب سے زیادہ دیکھے اور سنے جانے والے عالمی رہنما بن گئے۔ وزیراعظم نے ویوورشپ میں بڑے بڑے عالمی رہنماؤں کو پیچھے چھوڑ دیا۔ اقوام متحدہ کے آفیشنل چینل پر عمران خان کی تقریر کو سب سے زیادہ لوگوں نے دیکھا۔ صدر جوبائیڈن اور بھارتی وزیراعظم نریندر مودی’ چین’ برطانیہ’ سعودی عرب’ قطر’ نیوزی لینڈ’ بنگلہ دیش’ جرمنی’ فرانس ‘ روس’ ملائشیا’ آسٹریلیا کے سربراہان ویوورشپ میں وزیراعظم عمران خان سے پیچھے رہے۔ یو این آفیشل یو ٹیوب چینل پر 3 لاکھ 43 ہزار سے زائد ویوز کے ساتھ عمران خان پہلے نمبر پر رہے۔ نریندر مودی ایک لاکھ 89 ہزار ویوز کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہیں۔ صدر جوبائیڈن 69 ہزار ویوز کے ساتھ تیسرے نمبر پر ہیں۔ چینی صدر 62 ہزار کے ساتھ چوتھے اور برطانوی وزیراعظم 47 ہزار کے ساتھ 5 ویں نمبر پر ہیں۔ ایرانی صدر کا 45 ہزار ویوز کے ساتھ چھٹا’ ترک صدر کا 27 ہزار کے ساتھ 7 واں’ نیوزی لینڈ کی وزیراعظم 9 ہزار اور سعودی کنگ 8 ہزار ویوز حاصل ہوئے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here