کونسل آف پیپلز آرگنائزیشن کے زیراہتمام لٹل پاکستان بروکلین میں حلال میٹ و فش کی مفت تقسیم

0
184

کانگریس ویمن ایوٹ کلارک کی خصوصی آمد اور اپنے ہاتھوں سے محمد راضوی کے ساتھ مستحقین میں مفت راشن تقسیم کیا

نیویارک (پاکستان نیوز)مستحقین نیویارک خاص طور پر لٹل پاکستان بروکلین میں ہر ہفتے میں دو بار کوپو کے زیر اہتمام مفت راشن کی تقسیم کی جاتی ہے ، اسی طرح گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد پہلی بار کوپو کے زیر اہتمام مفت راشن کی تقسیم کی جاتی ہے ،اسی طرح گزشتہ جمعہ کی نماز کے بعد پہلی بار کوپوکی جانب سے حلال میٹ و فش کی مستحقین کو تقسیم کیا گیا جس پر مستحقین میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ، مستحقین کی بہت بڑی تعداد نے قطار بنا کر حلال میٹ وصول کیا ، اس موقع پر کانگریس وومن ایوٹ کلارک نے خصوصی طور پر شرکت کی ،انھوںنے اپنے ہاتھوں سے مستحقین افراد میں راشن تقسیم کیا ، اس موقع پر کوپو کے صدر محمدراضوی حسین نے مہمان خصوصی کو کوپو کے تمام دفاتر کا دورہ کرایا جسے دیکھ کر انھوں نے نہایت مسرت کا اظہار کرتے ہوئے کوپو کی کارکردگی کی بے حد تعریف کی ، انھوں نے تمام رضاکاروں کی کاوشوں کو بھی سراہا جس طرح وہ محنت کے ساتھ تمام فرائض انجام دے رہے ہیں ، انھوں نے پاکستان نیوز سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کوپو محمد رضوی کی قیادت میں کمیونٹی کے لیے عظیم خدمات انجام دے رہا ہے ، ہزاروں کی تعداد میں راشن کی تقسیم ایک نوبل کام ہے ، انھوں نے کہا کہ میرے آنے کا مقصد پورا ہو گیا ، جس طرح محمد راضوی اور ان کی ٹیم کام کر رہی ہے تعریف کے لائق ہے ، انھوں نے وعدہ کیا مزید جتنا بھی ہو سکا کوپو کی بہتری کیلئے اقدامات اٹھاﺅں گی ، محمد راضوی نے کانگریس وومن کی آمد پر ان کا شکریہ ادا کیا ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here