واشنگٹن (پاکستان نیوز ) ری پبلکن پارٹی کے ایک رکن کانگریس ایوان نمائندگان میں پستول لیکر پہنچ گئے۔ پولیس ترجمان کا کہنا ہے رکن کانگریس اینڈی ہیرس ایوان میں پستول کے ساتھ داخل ہوئے تھے۔ واقعے کی تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔ مختلف حلقوں کی جانب سے اینڈی ہیرس کی رکنیت ختم کرنے کا مطالبہ بھی کیا جا رہا ہے۔