2021 کی بڑی خبروں میں افغانستان سے ڈرامائی انخلاء نمایاں

0
75

نیویارک (پاکستان نیوز)2021 میں امریکہ کے لیے اچھی خبریں کم سننے کو ملیں، چھ جنوری کو کیپیٹل پر ہونے والا حملہ خبروں میں پہلے نمبر پر رہا، سیکڑوں لوگوں نے کیپیٹل پر حملہ کیا جب کانگریس صدر بائیڈن کی الیکٹورل کالج میں سابق صدر ٹرمپ کے خلاف فتح کی تصدیق ہوئی اور ان کو انخلائ پر مجبور کر دیا۔ویکسین کے خلاف جنگ دوسری اہم خبروں میں شامل رہی، شہریوں کو زیادہ سے زیادہ ویکسین شدہ بنایا گیا جبکہ اس امر میں زیادہ سے زیادہ مالی امداد کا اہتمام کیا گیا، بائیڈن کو 5 جنوری کو ایک بڑا تحفہ ملا جب ڈیموکریٹس نے خصوصی انتخابات میں جارجیا میں سینیٹ کی دو نشستیں جیتیں، جس سے پارٹی کو سب سے کم ممکنہ اکثریت ملی، نائب صدر ہیرس نے 50ـ50 کی ٹائی توڑ دی۔ڈیموکریٹس ابتدائی طور پر 1.9 ٹریلین ڈالر کے کرونا وائرس ریلیف اقدام کو منظور کرنے میں متحد ہو گئے تھے جس پر بائیڈن نے مارچ میں قانون میں دستخط کیے تھے اور یہ ایک اہم کامیابی تھی۔امریکہ کی افواج کا افغانستان سے ڈرامائی انخلا بھی خبروں میں اہم شمار ہوا ، اس حوالے سے امریکی میڈیا نے بھرپور کوریج کی۔میناپولس کے سابق پولیس آفیسر ڈیرک چووین پر جارج فلوئیڈ کے قتل کی فرد جرم عائد کی گئی، امریکہ کی تاریخ میں پہلی مرتبہ انحطاط حمل کے قانون کو عدالت مین چیلنج کیا گیا، سابق صدر ٹرمپ کے تعینات کردہ تین ججوں نے 6-3 کے فیصلے سے مسی سیپی کے حمل قانون جوکہ 15ہفتے کے بعد حمل کو ضائع کرنے سے منع کرتا ہے کو چیلنج کیا۔ ملک میں افراط زر کی شرح میں 40 سال میں پہلی مرتبہ تاریخی اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ، اسی طرح موسمیاتی تبدیلیوں کے حوالے سے قانون سازی بھی عمل میں لائی گئی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here