پاکستان کیلئے5کروڑ ڈالر گرانٹ منظور

0
171

اسلام آباد(پاکستان نیوز) عالمی بینک نے گلوبل پارٹنرشپ فار ایجوکیشن فنڈ کے تحت پاکستان کیلئے 4.79 کروڑ ڈالر گرانٹ کی منظوری دیدی ۔ گرانٹ کا مقصد پنجاب میں پرائمری سطح پربچوں کے داخلوں کو بہتر بنانا ہے۔ عالمی بینک کی کنٹری ڈائریکٹر بولورما امگابازار نے کہا کہ یہ پروگرام تعلیمی صلاحیت بہتربنانے اور پنجاب میں معیاری تعلیم تک مساوی رسائی یقینی بنانے کی جانب اہم قدم ہے، اس سے 40 لاکھ سے زائد بچوں کے براہ راست مستفید ہونے کی توقع ہے، ان میں80 ہزار سکول سے باہر بچے،30لاکھ سے زائد سکولوں میں زیر تعلیم بچے ،8.5 لاکھ غیر رسمی شعبہ کے بچے اور 1.40لاکھ خصوصی اداروں میں زیر تعلیم خصوصی بچے شامل ہیں، اس سے ایک لاکھ سے زائد اساتذہ، سکول لیڈرز کو پیشہ وارانہ تربیت سے فائدہ ہو گا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here