امریکہ نے ممنوعہ قرار دیئے گئے 90 ممالک کیلئے سفر کی اجازت دیدی

0
406

واشنگٹن ڈی سی(پاکستان نیوز)امریکہ نے خطرناک ممالک کی فہرست میں شامل کیے گئے دنیا کے 90 ممالک کیلئے سفر کی اجازت دے دی ہے، ان ممالک کو خطرناک فہرست سے نکال دیا گیا ہے ، سی ڈی سی کی جانب سے گزشتہ ہفتے اعلان کیا گیا تھا کہ وہ اپنی سفری سفارشات پر نظر ثانی کر رہا ہے جس کے تحت غیر ویکسین شدہ امریکیوں کے لیے برطانیہ، فرانس، اسرائیل، ترکی، آسٹریلیا، یونان، ہانگ کانگ، اٹلی، جاپان، جنوبی کوریا، سپین اور روس جیسے مقامات کے سفر کو درست قرار دے دیا گیا ہے،سوئٹزرلینڈ، آسٹریا، بیلجیئم، بلغاریہ، وسطی افریقی جمہوریہ، چلی، جمہوریہ چیک، اردن، لبنان، نیوزی لینڈ، ناروے، پرتگال، پولینڈ، صومالیہ، یوراگوئے اور ویتنام کو بھی لیول 3 کیٹیگری سے نکال دیا گیا ہے۔امریکہ کی جانب سے کسی بھی ملک کو پابندی کی لسٹ میں شامل نہیں کیا گیا ہے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here