مزدوروں کی عالمی تنظیم نےملٹی نیشنل امریکی فوڈ چین کمپنی کے خلاف شکایت درج کروادیں
نیویارک(پاکستان نیوز) ملٹی نیشنل امریکی فوڈ چین کمپنی مکڈونلڈز پر مزدوروں کی ایک عالمی تنظیم نے جنسی ہراسانی، ریپ اور جنسی تعلقات کو بطور کلچر اختیار کرنے کے الزامات کے تحت مقدمہ دائر کردیا۔ مکڈونلڈز اگرچہ امریکی کمپنی ہے، تاہم اس کے فاسٹ فوڈ ریسٹورنٹس دنیا بھر میں موجود ہیں اور اس کمپنی نے ہر خطے کے لیے علاقائی ہیڈکوارٹرز بھی بنا رکھے ہیں جب کہ کمپنی کے ہر خطے کے لیے الگ الگ ملازمتوں کے قوائد بھی ہیں۔ جہاں دنیا بھر میں مکڈونلڈز کے کھانوں کو پسند کیا جاتا ہے، وہیں کمپنی پر انتہائی مہنگے دام پر کھانوں کو فروخت کرنے جسیے الزامات بھی لگائے جاتے ہیں اور اس کمپنی کے خلاف مقامی سطح پر ماضی میں بھی جنسی ہراسانی اور صنفی تفریق جیسے کیسز سامنے آ چکے ہیں۔ تاہم یہ پہلا موقع ہے کہ ملٹی نیشنل کمپنی کے خلاف ایک ایسا کیس دائر کیا گیا ہے جس میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ مکڈونلڈز کے دنیا کے متعدد ممالک کے ریسٹورنٹس میں ملازمین کے ساتھ ناروا سلوک اختیار کیا جاتا ہے۔