پاکستانی طالبعلم بہن بھائی MIT یونیورسٹی کے بیسٹ ریسرچر

0
171

 

اوکاڑہ(پاکستان نیوز)اوکاڑہ سے تعلق رکھنے والے 2بہن بھائیوں نے اپنی صلاحتیوں کے بل بوتے دنیاکی صف اول کی یونیورسٹی ایم آئی ٹی کی مارکیٹ پلیس( MIT-SOLVE) میں بطور جج اپنی ریسرچ کالوہا منوا لیا۔دونوں بہن بھائی پاکستانی طالبعلموں لمز یونیورسٹی لاہور کے محمد جہانزیب خان اورنسٹ یونیورسٹی اسلام آباد کی سماویہ رضوان اور دیگرتمام ججز کو ٹاسک دیا گیا کہ ایک ایسے ریسرچ پراجیکٹ کاانتخاب کیاجائے جودنیا کے تمام بڑے مسائل حل کرنے میں کارآمد ثابت ہوا ور جس پر کم سے کم فنڈز خرچ ہوں۔ اس مقصد کوپورا کرنے کے لئے دونوں بہن بھائی نے بطور جج کرداراد اکیا اور ان کی ریسرچ کوسب سے بہترین قراردیا گیا۔ MIT-SOLVE ایسی مارکیٹ پلیس ہے جس میں دنیاکے تمام بڑے چیلنجز کاحل تلاش کیاجاتاہے۔ ایلیویٹ پر ائز چیلنج 2020مقابلہ میں دنیابھر سے ریسرچرز نے حصہ لیاجس کے بعد135ممالک کے ریسرچ پراجیکٹس کواگلے مرحلے کے لئے منتخب کیاگیا۔تمام ریسرچ پروگرام وپراجیکٹ کوچیک کرنے کے لئے MIT-SOLVEنے دنیا بھر سے باصلاحیت لوگوں کوجج منتخب کیا۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here