نیو یارک (پاکستان نیوز)اینٹی ڈیفامیشن لیگ کے سی ای او اور نیشنل ڈائریکٹر جوناتھن گرین بلیٹ مسلمانوں کے متعلق نفرت آمیز بیان پر مسلم تنظیموں کی جانب سے تنقید کی زد میں آگئے ، درجنوں امریکی مسلم گروپوں نے پیر کو اپنے مشترکہ بیان میں جوناتھن گرین بلیٹ کے بیان کی مذمت کی ،یہودیوں کی آواز برائے امن اور کونسل آن امریکن اسلامک ریلیشنز کی جانب سے گرین بلیٹ کی دو ہفتے قبل کی گئی تقریر کا حوالہ دیا گیا ، اسی تقریر میں گرین بلیٹ نے صیہونیت مخالف کو سام دشمنی سے تشبیہ دی۔جیوش وائس فار پیس سمیت متعدد یہودیوں کے ساتھ 50 سے زائد مسلم گروپوں نے لکھا کہ گرین بلیٹ نے ”بڑے پیمانے پر ردعمل” کو جنم دیا ہے اور ان کے جواب کو”بے مثال” قرار دیا ہے، گروپوں نے بیان پر دستخط کئے۔بیان میں کہا گیا کہ فلسطینی انسانی حقوق کے حامیوں کا سفید فام قوم پرستوں سے موازنہ کرنا مسٹر گرین بلیٹ کی طرف سے ایک خطرناک اور مکروہ جھوٹ تھا۔مذمتی بیانات میں نیویارک میں پیش آنے والے فائرنگ کے واقعات کا بھی حوالہ دیا گیا کہ جس میں درجن بھر لوگ اپنی جانوں سے ہاتھوں دھو بیٹھے ہیں۔