نگران وزیراعظم :امریکہ، سعودی عرب کے دورے

0
80

اسلام آباد(پاکستان نیوز) نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ ستمبر میں امریکہ، سعودی عرب اور کینیا کا دورہ کریں گے۔ ذرائع کے مطابق نگران وزیراعظم کا کینیا کا دورہ ستمبر کے پہلے ہفتے میں متوقع ہے۔ نگران وزیراعظم کا دوسرا دورہ سعودی عرب کا ہو گا جس میں وہ ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان سمیت سعودی قیادت سے ملاقات کریں گے۔ انوار الحق کاکڑ ستمبر کے تیسرے ہفتہ میں امریکہ کا دورہ کریں گے۔ نگران وزیراعظم اقوام متحدہ کی 78ویں جنرل اسمبلی کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور 22ستمبر کو اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی سے خطاب کریں گے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here