صحافی میگی ہیبرمین کی کتاب شائع، ٹرمپ سے متعلق نئے انکشافات

0
151

نیویارک(پاکستان نیوز) صحافی کی کتاب شائع، ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئے انکشافات، سابق صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی زندگی پر لکھی صحافی میگی ہیبرمین کی کتاب شائع ہوگئی۔ برطانوی میڈیا کے مطابق کتاب کانفیڈینس مین میں ڈونلڈ ٹرمپ سے متعلق نئے انکشافات سامنے آئے ہیں۔ کتاب کے اقتباس کے مطابق ڈونلڈ ٹرمپ اپنی بیٹی ایوانکا اور داماد جیرڈ کشنر کو برطرف کرنا چاہتے تھے، ٹرمپ اکثر اپنے داماد کے بارے میں تحقیر آمیز لہجے میں بات بھی کرتے تھے۔ کتاب کے اقتاباس کے مطابق سال 2017 میں کی گئی کشنر کی تقریر سن کر ٹرمپ نے تبصرہ کیا کہ وہ بچہ لگتا ہے۔ امریکی صحافی کی کتاب کے اقتاباس کے مطابق ٹرمپ نے میکسیکو میں منشیات بنانے والی لیبارٹریوں پر بمباری کا سوچا تھا، ٹرمپ کی اس تجویز نے سابق امریکی وزیر دفاع مارک ایسپر کو حیران کردیا تھا۔ کتاب میں یہ انکشاف بھی سامنے آیا ہے کہ سابق صدر ٹرمپ کووڈ 19 سے مرنے سے خوفزدہ تھے، ٹرمپ نے نیویارک کے گورنر کو مشورہ دیا تھا کہ ٹی وی پر وائرس پر بات نہ کریں۔ کتاب میں یہ بات بھی سامنے آئی ہے کہ ٹرمپ نے برطانوی وزیراعظم کے ساتھ ملاقات میں اپنی جائیداد کا ذکر کیا تھا اور انہوں نے نیویارک سٹی کے سابق میئر جولیانی سے کہا وہ 2020 کے انتخابی نتائج بدلنے کیلیے کچھ بھی کریں۔ کتاب کے اقتباس کے مطابق ٹرمپ نے ٹیکس نہ دینے کا عذر بنایا، ٹرمپ اپنے ٹیکس گوشوارے جاری کرنے سے انکاری تھے۔ ٹرمپ نیسرکاری دستاویزات وائٹ ہاس کے ٹوائلٹ میں بھی بہائیں۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here