اینٹی باڈیز سے کوروناکا علاج ممکن

0
247

سیئول(پاکستان نیوز) جنوبی کوریا کی ادویہ ساز کمپنی ‘سیلٹریون انکارپوریٹڈ’ نے اعلان کیا ہے کہ ناول کورونا وائرس کی وبا یعنی ‘کووِڈ 19’ کے علاج میں اس کی تجرباتی اینٹی باڈی نہ صرف مؤثر بلکہ محفوظ بھی ہے۔ ”رائٹرز” کے مطابق، بڑے پیمانے کی عالمی طبّی آزمائشوں (فیز 3 کلینیکل ٹرائلز) میں اس تجرباتی اینٹی باڈی نے کورونا سے متاثرہ افراد کو تقریباً پانچ دن پہلے صحت یاب کردیا۔ اس اینٹی باڈی کی طبّی آزمائشیں جنوبی کوریا، امریکا، اسپین اور رومانیہ سمیت 13 ممالک میں اس سال جنوری سے شروع کی گئیں۔ ان آزمائشوں میں 1,315 رضاکاروں نے حصہ لیا۔ اس علاج کے دوران کووِڈ 19 کی شدید علامات والے 70 فیصد سے زائد مریض بھی مکمل صحت یاب ہوگئے۔ واضح رہے کہ جنوبی کوریا نے اینٹی باڈیز کے ذریعے کورونا وائرس کے علاج کی مشروط اجازت اس سال فروری میں دے دی تھی۔ سیلٹریون کا کہنا ہے کہ تازہ نتائج کی بنیاد پر وہ اپنے وضع کردہ طریقہ علاج کی ”مکمل اجازت” حاصل کرنے کی کوشش کرے گی۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here