پاکستان: غیر ملکی سرمایہ کاری میں 61% اضافہ

0
124

اسلام آباد(پاکستان نیوز) رواں مالی سال جولائی 2020ء کے دوران پاکستان میں کی جانےوالی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری (ایف ڈی آئی) میں 61 فیصد اضافہ ہوا ہے۔ سٹیٹ بینک آف پاکستان (ایس بی پی) کی رپورٹ کے مطابق جاری مالی سال میں جولائی 2020ءکے دوران ملک میں 114.3 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی گئی جبکہ جولائی 2019ءمیں ایف ڈی آئی کا حجم 71.1 ملین ڈالر رہا تھا۔ اس طرح جولائی 2019ءکے مقابلہ میں جولائی 2020ءکے دوران ملک میں کی جانے والی ایف ڈی آئی کی شرح میں 43.2 ملین ڈالر یعنی 61 فیصد کا نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ ایس بی پی کے مطابق جولائی 2020ءکے دوران چین کی جانب سے سب سے زیادہ 27 ملین ڈالر کی سرمایہ کاری کی گئی ہے جبکہ مالٹا کے سرمایہ کاروں نے 18.5 ملین ڈالر اور ہالینڈ نے 18.2 ملین ڈالر کی براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری کی ہے۔ اقتصادی ماہرین نے کہا ہے کہ کووڈ۔19 کے عالمی بحران کے دوران ملک میں ایک ماہ کے دوران 114 ملین ڈالر کی غیر ملکی سرمایہ کاری حوصلہ افزا ہے جس سے پاکستان میں غیر ملکی سرمایہ کاروں کی دلچسپی کی عکاسی ہوتی ہے۔

 

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here