مہنگی رہائش سے اکتائے 33ہزار سے زائد شہری نیویارک سے فلوریڈا منتقل

0
136

نیویارک (پاکستان نیوز) نیویارک سے شہریوں کی منتقلی کا سلسلہ جاری ہے ، اب تک 33 ہزار سے زائد شہری نیویارک سے فلوریڈا منتقل ہو گئے ہیں ، موٹر وہیکل ڈیٹا کے مطابق گزشتہ دس ماہ کے دوران 33 ہزار 500 سے زائد غیر قانونی تارکین نیویارک سے فلوریڈا منتقل ہوئے ہیں ، اسی دوران ایک شہری نے اپنا سب سے قیمتی پنٹ ہائوس بھی فروخت کر دیا ہے جس کی مارکیٹ میں قیمت 169 ملین ڈالر لگی ہے ، ماہرین کے مطابق سستی رہائش نہ ہونے کی وجہ سے زیادہ تر افراد دیگر ریاستوں کا رخ کر رہے ہیں جبکہ سہولیات میں کمی کو اس سلسلے میں دوسری وجہ قرار دیا جا رہا ہے ۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here