تہران (پاکستان نیوز) ایرانی انسانی حقوق کی تنظیم نے بتایا ہے کہ ایرانی حکومت نے 16 ستمبر سے 30 نومبر کے درمیان کم از کم 39 صحافیوں کو گرفتار کرلیا ہے۔میڈیارپورٹس کے مطابق تنظیم نے مزید کہا کہ16ستمبر کو خاتون مہسا امینی کی موت کے بعد سے ایران میں حکومتی پابندیوں کا دائرہ وسیع ہو گیا ہے۔ سرکاری لائسنس یافتہ میڈیا آئوٹ لیٹس میں کام کرنے والے صحافیوں کو بھی پابندیوں کی زد میں لانے کی کوشش کی گئی۔