ٹینیسی(پاکستان نیوز) 17 خواتین جعلی بوٹوکس انجکشن لینے کے بعد شدید بیمار ہو گئی ہیں جن میں سے 13 کو فوری طور ایمر جنسی میں اسپتال میں داخل کیا گیا ہے جبکہ ایک کو وینٹی لیٹر پر ہے ۔ غیر ملکی خبر رساں ادارے کے مطابق امریکا کے سینٹرز فار ڈیزیزکنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی پی) کی طرف سے شائع ہونے والی رپورٹ میں مریضوں کے مستند طبی سہولیات کے علاوہ کہیں اور سے بوٹوکس انجیکشن لگوانے اور بیمار ہونے کی تشویشناک تفصیلات فراہم کی ہیں ۔