علاقائی استحکام پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفاد:امریکہ

0
97

واشنگٹن(پاکستان نیوز) امریکا نے کہا ہے کہ علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں اس کا پاکستان کے ساتھ مشترکہ مفاد ہے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کے ترجمان ویدانت پٹیل نے کہا کہ علاقائی استحکام کو لاحق خطرات سے نمٹنے میں پاکستان کے ساتھ ہمارا مشترکہ مفاد ہے اور عسکریت پسندوں اور دہشت گرد گروپوں سے نمٹنے کے لیے ہم پاکستان کے ساتھ مل کر کام کرنے کے لیے تیار ہیں۔ان سے سوال پوچھا گیا کہ کیا امریکا دہشت گردی سے نمٹنے کیلئے پاکستان کی صلاحیتوں کو بڑھانے کیلئے تیار ہے، جس پر اسٹیٹ ڈیپارٹمنٹ کے ترجمان نے کہا کہ ہم افغانستان سے متعلق معاملات کے بارے میں تفصیل سے بات چیت کرنے کیلئے پاکستانی قیادت کے ساتھ باقاعدہ رابطے میں ہیں، ان رابطوں میں انسداد دہشت گردی کیلئے بات چیت اور دیگر دو طرفہ مشاورت بھی شامل ہے،امریکی عہدیدار نے مزید کہا کہ ہم دہشت گردی سے نمٹنے اور اپنے شہریوں کی سلامتی اور تحفظ یقینی بنانے کیلئے حکومت کی اپنی ان تمام کوششوں کی بھی حمایت کرتے ہیں جس سے قانون کی حکمرانی کو فروغ ملے۔

LEAVE A REPLY

Please enter your comment!
Please enter your name here